ارنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے نواح میں واقع شہر راولپنڈی میں فیض آباد چوک پر آج غزہ کی حمایت میں ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا۔
تحریک لبیک کے رہنما سعد حسین نے غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستانی حکومت سے 3 مطالبات کیے جن میں غزہ کے عوام کو ادویات اور خوراک کی فوری فراہمی، پاکستانی حکومت کی طرف سے صیہونی اور اس کے اتحادیوں کی مصنوعات پر پابندی، اور صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کا نام دہشت گردی کی فہرست میں ڈالنا شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام فلسطینی قوم کے ساتھ ہے اور ہماری حکومت کو اسرائیل کے خلاف باضابطہ اعلان جنگ کرنا چاہیے۔
سعد حسین نے تاکید کی کہ فلسطین کی حمایت پاکستانی عوام کے خون میں شامل ہے، اور ہم اسرائیل کے ساتھ سمجھوتہ کرنے اور اس ناجائز حکومت کے جرائم کے خلاف خاموش نہیں رہیں گے۔
فلسطینی وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 88 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ